پسرور( اورنگ زیب بیگ سے ) اپنے شہر پسرور کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے صفائی والے عملہ کے ساتھ تعاون کریں جبکہ جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے سے نہ صر...






پسرور( اورنگ زیب بیگ سے ) اپنے شہر پسرور کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے صفائی والے عملہ کے ساتھ تعاون کریں جبکہ جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے سے نہ صرف آپکا محلہ گندا بلکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بھی بنتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ادارہ برائے اصلاحات، خود اختیاری و ترقی ارشد خان سلہری اور صدر ورکرز کمیٹی میونسپل کمیٹی پسرور سدھیر جمال نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں میں اس بات لاشعور اجاگر کرنے کی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے کہ برائے مہربانی کوڑا کرکٹ صبح سات بجے سے پہلے اور رات نو بجے کے بعد مقرر کردہ کوڑا پوائنٹ پر پھینکیں تاکہ گندگی سے بچاؤ کیا جا سکے۔ اگر سارا دن کہاں مرضی کوڑا کرکٹ پھیکنے کاسلسلہ جاری رہے تو جتنی مرضی صفائی کر لیں پھر بھی شہر گندا ہی نظر آئیگا۔ انہوں نے بتایا کہ اسوقت سینٹری ورکرز کی تعداد بہت کم ہے، اور جو ہیں وہ بھی مختلف بیماریوں کا شکار ہیں اور ہر وقت ادویات جیب میں رکھ کر صفائی میں مصروف رہتے ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے گلی محلوں اور شہر جو صاف رکھنے میں تعاون کریں تاکہ سینیٹری ورکرز کا بوجھ کم ہو اور شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔
کوئی تبصرے نہیں