Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

خرم لغاری کی پی ٹی آئی چھوڑنے کی تردید، لانگ مارچ میں شرکت کیلئے روانہ

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے...


 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔


اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا قافلہ عمران خان کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے روانہ ہے، ہم لوگ مونس الہی کی قیادت میں عمران خان کے لانگ مارچ میں جا رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ تمام لوگ بھی لانگ مارچ کا حصہ بنیں تاکہ اس ملک کا جو دیوالیہ نکل چکا ہے اس کو بچایا جائے۔


ان کا کہنا تھا کہ ہم چودھری پرویز الہیٰ اور عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں