کراچی(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق کرکٹر عاقب جاوید کی تنقید کا جواب دے دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اع...
کراچی(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق کرکٹر عاقب جاوید کی تنقید کا جواب دے دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھاکہ عاقب جاوید نے میرے رن ریٹ کے حوالے سے کہا وہ نہیں سنا لیکن انہیں خیال کرنا چاہیے وہ بھی کبھی کرکٹر رہے ہیں۔ ان کا کہنا کہنا تھاکہ سب کی اپنی رائے ہوتی ہے، نہ ہم ان کی باتیں سنتے ہیں اور نہ ہی باہر کی باتیں اندر لیکر آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ کرکٹر بات ضرور کریں لیکن بحیثیت کھلاڑی آپ ان سب چیزوں سے گزرے ہوتے ہیں کہ کتنا مشکل ہوتا ہے اور کتنی ذمہ داری اور دباؤ ہوتا ہے۔
بابراعظم کا کہنا تھاکہ پرسنل اٹیک نہیں ہونا چاہیے، میں پوری ٹیم کی بات کررہا ہوں نہ ہمیں فرق پڑتا ہے کہ کون کیا کررہا ہے؟

کوئی تبصرے نہیں