Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

انجیلینا جولی ایک مرتبہ پھر سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

  نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی سفیر اور ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجیلینا جولی پاکستان پہنچ ...


 

نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی سفیر اور ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجیلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں۔


غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی، آئی آر سی  نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا تھا کہ انجیلینا جولی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی اور سیلاب زدہ علاقوں  کے متاثرین کی مشکلات  کو حل کرنے کے اقدامات کریں گی۔


تاہم اب امریکی اداکارہ پاکستان پہنچ چکی ہیں، انجیلینا دادو سمیت سندھ کے کئی علاقوں کا دورہ کریں گی ساتھ ہی وہ بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور نقل مکانی کے حوالے سے تبادلہ خیال  کریں گی۔

انجلینا جولی سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کر رہی ہیں ان کے دورے کا مقصد متاثرہ علاقوں میں امدادی نظام کو بہتر کرنا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں