Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسرور و گرد و نواح میں موسم کی صورت حال

  موسم کی صورتحال سیالکوٹ  سیالکوٹ اور مضافات میں اسوقت موسم گرم اور مرطوب ہے اور آج رات تک شدید حبس بھی رہے گی،  اسوقت ہوا کا دباؤ معمول سے...

 

موسم کی صورتحال سیالکوٹ 




سیالکوٹ اور مضافات میں اسوقت موسم گرم اور مرطوب ہے اور آج رات تک شدید حبس بھی رہے گی،  اسوقت ہوا کا دباؤ معمول سے کم ہورہا ہے،  آج رات کو بادل بنیں گے ہو بہت سے مقامات پر تیز موسلادھار بارش ہوگی، ابتدا میں بارش تیز اور موسلادھار ہوگی،  اسکے بعد ہلکے سے درمیانی درجے کی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے کل دوپہر تک جاری رہے گا.

تین دن پہلے بحیرہ عرب میں ایک سمندری طوفان بنا تھا تاہم اسوقت اسکی شدت کافی کم ہو چکی ہے جسکی وجہ سے ہمارے علاقے کے موسم  پر اسکا کوئی اثر نہیں پڑے گا،  جیسا کہ پہلے بھی بتایا جا چکا ہے کہ آج رات اور کل بارش ہوگی، 16 اگست کو چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے،  17 اگست کی رات سے 26 اگست تک  کم وقفوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا.

آج رات کی بارش کے سبب نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے،  لہذا ایسے علاقوں میں رہنے والے حفاظتی اقدامات پہلے سے کر کے رکھیں،  اسکے علاوہ دو دن بعد ملحقہ نالہ جات اور دریائے چناب ، تووی میں سیلابی ریلے متوقع ہیں.

کاشتکار حضرات کیلئے آنے والے دنوں میں فصلوں کی آبپاشی کیلئے کوئی پریشانی نہیں ہوگی،  کیونکہ بارش سے اچھی آبپاشی ہوجائے گی،  تاہم نالہ جات سے ملحقہ نشیبی علاقوں اور دریائے چناب سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں فیصلیں سیلابی ریلوں سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے.

کوئی تبصرے نہیں