Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پاکستان کو دوست ممالک سے چار کروڑ جلد ملنے کا امکان ہے ۔ڈاکٹر مرتضی سید

کراچی . قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی پاکستان کو دوست ممالک سے چار ارب ڈالر مل جائیں گے۔ نجی ٹی وی...



کراچی . قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی پاکستان کو دوست ممالک سے چار ارب ڈالر مل جائیں گے۔


نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلے ہی 34 سے 35ارب ڈالرز کی مجموعی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کر چکا ہے ۔ پاکستان جلد ہی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف)  کی شرط کے تحت دوست ممالک کی مدد سے چار ارب ڈالرز کی بیرونی فنانسنگ کو پورا کرے گا تاکہ گرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو بڑھایا جا سکے۔ اس وقت پاکستان  دوست ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی مدد سے  چار ارب ڈالرز کی آمد کی تصدیق حاصل کرنے کی کوششیں کر رہا ہےانہوں نے کہا کہ  چار ارب ڈالرز کے مالیاتی خسارے پر بھی جلد قابو پالیں گے، دوست ممالک سے حاصل ہونے والی رقم کو  غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کی پوزیشن میں اضافے کیلئے عمل میں لایا جائے گا تاکہ کسی بھی بحران جیسی صورت حال کا سامنا کرنے کیلئے ایک بفر بنایا جا سکے۔

کوئی تبصرے نہیں