فیصل آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف خریدنے کے بعد انھیں اپنے ...
فیصل آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف خریدنے کے بعد انھیں اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا اور اسی کی بنیاد پر وہ نااہل ہوسکتے ہیں۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’کروڑوں روپے کے اثاثے خرید کر انھیں ظاہر نہیں کیا گیا۔ یہ ریفرنس دائر ہونے کی دیر ہے، وہ نااہل ہوں گے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’یہ کس بات کا الٹیمیٹن دے رہے ہیں، اسے کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔‘
رانا ثنا اللہ نے متنبہ کیا کہ اگر تحریک انصاف نے بلیک میلنگ کی تو ’25 مئی سے بُرا انجام ہوگا۔‘
انھوں نے کہا کہ وہ کسی رہنما کی گرفتاری کا دعویٰ نہیں کرسکتے البتہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ریفرنس یا فوج مخالف مہم کی تحقیقات کے بعد مقدمات اور گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔
د۔

کوئی تبصرے نہیں