Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

’عمران خان کے بیانیے کو زندہ رکھنے کے لیے مہربانو قریشی کو این اے 157 کا ٹکٹ دیا گیا‘شاہ محمود قریشی

  ملتان۔۔سابق وزیر خارجہ اور نائب چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں اپنی بیٹی مہربانو قریشی کو ٹکٹ ملنے ک...

 


ملتان۔۔سابق وزیر خارجہ اور نائب چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں اپنی بیٹی مہربانو قریشی کو ٹکٹ ملنے کا دفاع کیا ہے۔


ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ علی موسیٰ گیلانی کا مقابلہ کرنے کے لیے ’پارٹی کے مفاد میں‘ یہ قدم اٹھایا گیا۔


’اگر کوئی بہتر امیدوار ہوتا تو یہ قدم کبھی نہ اٹھاتا۔ یہ صرف عمران خان کے بیانیے کو زندہ رکھنے کے لیے کیا گیا۔‘


ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’جب قوم پر مشکل وقت آتا ہے تو بیٹیوں کو بھی کردار ادا کرنا پڑتا ہے۔۔۔ مہربانو بی بی ایک پڑھی لکھی بچی ہونے کے ناتے ان کا کیس بہتر طریقے سے پیش کر سکیں گی۔۔۔ خواتین کی حد تک وہ انتخابی مہم کریں گی۔‘


شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے این اے 157 کی سیٹ چھوڑ کر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کا ضمنی الیکشن جیتا تھا۔



کوئی تبصرے نہیں