حافظ آباد میں 15 سال کی گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ حافظ آباد(جیو نیوز)پولیس کے مطابق ملزم 6 ماہ تک متاثرہ خاتون ...
حافظ آباد میں 15 سال کی گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
حافظ آباد(جیو نیوز)پولیس کے مطابق ملزم 6 ماہ تک متاثرہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، حاملہ ہونے پر ملزم نے ملازمہ کو زہریلی گولیاں کھلا دیں اور ساتھیوں سے مل کر ملازمہ کو دفن کروا دیا۔
یہ بھی پڑھیں
قتل کی دھمکی دیکر 19 سالہ گھریلو ملازمہ سے مسلسل زیادتی کا انکشاف
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے تاہم واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں