Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ملعون سلمان رشدی پر امریکی ریاست نیویارک میں تقریب کے دوران حملہ

  اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملعون سلمان رشدی پر امریکہ کی ریاست نیو یارک میں سٹیج پر حملہ کیا گیا ہے خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے سل...


 

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملعون سلمان رشدی پر امریکہ کی ریاست نیو یارک میں سٹیج پر حملہ کیا گیا ہے

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے سلمان رشدی پر چاقو سے حملے کی تصدیق کی ہے لیکن حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔


سلمان رشدی کو گذشتہ کئی برسوں کے دوران دھمکیاں ملتی رہی ہیں جبکہ 1989 میں ایران کے رہبرِ اعلیٰ نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں سلمان رشدی کی موت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


ابتدائی تفصیلات کے مطابق جب اس پر حملہ ہوا اس وقت سلمان رشدی شیتوقوا انسٹیٹیوٹ میں ہونے والی ایک تقریب میں خطاب کر رہا تھا۔

عینی شاہدین نے دیکھا کہ اسی اثنا میں ایک شخص سٹیج کی جانب دوڑا اور اس نے سلمان رشدی کو مکا رسید کیا یا چاقو سے حملہ کیا۔ اس واقعے کے فوراً بعد تقریب میں موجود افراد سٹیج کی طرف دوڑے۔


ان کے مطابق وہاں موجود افراد نے حملہ آور پر قابو پا لیا۔ سلمان رشدی کی حالت کے بارے میں فی الحال کچھ معلوم نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں