Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

"یہ شخص جھوٹی فحش تصویروں کے ساتھ بلیک میل کرکے میرا سائبر ریپ کرنا چاہ رہا ہے"پولیس سے مایوس بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھادیا

 ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک شخص انہیں جعلی فحش تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرکے سائبر ریپ کا نشانہ بنانا...


 ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک شخص انہیں جعلی فحش تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرکے سائبر ریپ کا نشانہ بنانا چاہتا ہے۔


انسٹاگرام پر ملزم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے عرفی جاوید نے بتایا کہ دو سال پہلے ان کی کسی نے جھوٹی فحش تصاویر شیئر کی  تھیں جو ملزم کے ہاتھ لگیں اور انہی کی بنا پراس نے مجھے بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ یہ چاہتا ہے کہ ویڈیو کال پر میں اس کے ساتھ فحش حرکات کروں، جو سائبر ریپ ہے۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے ممبئی پولیس کو 14 روز پہلے شکایت درج کرائی تھی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔ یہ شخص کئی دوسری لڑکیوں کو بھی بلیک میل کرچکا ہے  اور مجھے بھی دھمکیاں دے رہا ہے کہ میری فحش تصاویر بالی ووڈ کے لوگوں کو بھیج کر میرا کریئر تباہ کردے گا۔

کوئی تبصرے نہیں