شہباز گل کو فوج کے رینک اینڈ فائل میں بغاوت کی کوشش پر گرفتار کیا گیا: رانا ثنا اللہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان...
شہباز گل کو فوج کے رینک اینڈ فائل میں بغاوت کی کوشش پر گرفتار کیا گیا: رانا ثنا اللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو قانون کے مطابق بغاوت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کا بیان ’افواج پاکستان کے اندر ایک ایسی ناپاک جسارت تھی جس سے افواج میں بغاوت کی کوشش کی گئی۔‘
’قانون میں اس جرم کے خلاف صوبائی حکومت کارروائی کر سکتی ہے۔ یہ مقدمہ ریاست کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔۔۔ تفتیش میں کچھ چیزوں کا تعین ہوگا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اطلاعات کے مطابق ایک نجی چینل کے ساتھ باقاعدہ سازش کی گئی اور کئی کرداروں کا تعین تحقیقات میں ہوگا۔
’سازش کے ساتھ بیانیہ بنا جو باقاعدہ عمران خان کی زیر صدارت میٹنگ میں بنایا گیا۔۔۔ ذمہ داری دو بندوں کو سونپی گئی۔ نجی چینل کو سازش میں شامل کیا گیا۔ فواد چوہدری اور شہباز گل کو بیانیہ دینے کا کہا گیا۔‘
’ٹیلی فون پر انھیں لیا گیا، انھوں نے پورا بیانیہ پڑھ کر سنایا۔ پہلے سے طے تھا کیا بات کرنی ہے۔ ان باتوں کو دہرانا بھی قومی مفاد میں نہیں۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’ڈسپلنڈ ادارے کے خلاف سانحہ لسبیلہ پر سوشل میڈیا پر بکواس کی گئی۔ یہاں تک کہ رینکس پکارے گئے۔ کہا گیا وہ پی ٹی آئی کے ساتھ محبت کرتے ہیں۔ انھیں کہا گیا کہ آپ کو اگر کوئی حکم ملے تو آپ کہیں یہ حکم غلط ہے، آپ اسے نہیں مانتے۔ اس حد تک جا کر اس ادارے کے رینک اینڈ فائل کے اندر بغاوت کی کوشش کی گئی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’(فوج کے افسران کو) کہا گیا کہ وہ ضمیر کی آواز پر انکار کر دیں

کوئی تبصرے نہیں