افغانستان کے جنوب مشرقی صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل میں پاکستانی طالبان کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے مارغہ میںا کالعدم تحریک طالبان پاکستان (...
افغانستان کے جنوب مشرقی صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل میں پاکستانی طالبان کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے مارغہ میںا
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سینیئر کمانڈر عبدالولی مہمند عرف عمر خالد خراسانی اتوار کی شام ایک پُراسرار بارودی بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق خراسانی کی گاڑی مارغہ سے قریبی ضلعے ارگون کے سفر کے دوران ایک بڑے دھماکہ کی زد میں آئی۔ ان کے داماد علی حسان مہمند اور دو سابق اہم کمانڈر مفتی حسن سواتی اور حافظ دولت خان اورکزئی بھی اُن کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔
ٹی ٹی پی کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کو بھیجے گئے ایک پیغام میں عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ خراسانی ٹی ٹی پی کے بانی ارکان میں سے تھے۔ نائن الیون کے بعد پاکستان میں اسلامی شدت پسندوں کی ریاست مخالف جنگ اور ٹی ٹی پی کو منظم کرنے میں ان کا اہم کردار سمجھا جاتا ہے۔
ان کا شمار ٹی ٹی پی کے طاقتور اور بااثر رہنماؤں میں ہوتا تھا جو ریاست مخالف سخت ترین موقف کا اظہار کرتے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں