لاڑکانہ(صباح نیوز)وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کی تکلیف اور ان کے مسائل کا ہمیں خوب احساس ...
لاڑکانہ(صباح نیوز)وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کی تکلیف اور ان کے مسائل کا ہمیں خوب احساس ہے۔ عوام کو اکیلا چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے، بارش سے متاثرہ افراد اور علاقے کی بحالی تک سکھ کا سانس نہیں لینگے،
وزیرخارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ قمبر شہدادکوٹ کے دورے پر ہیں۔ وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے رتوڈیرو میں امدادی کیمپ کا دورہ کیا جہاں پرانہوں نے کیمپ میں رہنے والے سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔بلاول بھٹو نے سندھ میں آنے والی بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے اور شہداد کوٹ اور سجاول جونیجو پہنچ کر بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا۔
پی پی چیئر مین نے امدادی کیمپس کے دورے کے دوران برسات سے متاثرہ افراد کے مسائل بھی سنے، وزیر خارجہ کو انتظامیہ اور منتخب نمائندوں نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں اور انفراسٹرکچر کی ازسرِنو بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے، متاثرہ علاقوں سے بارش کے پانی کے جلد از جلد اخراج کو یقینی بنایا جائے، پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے، عوام کو اکیلا چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے، بارش سے متاثر ہر ایک فرد تک حکومتی امداد کی فراہمی اور متاثرہ علاقے کی ازسرِنو بحالی تک سکھ کا سانس نہیں لیں گے
کوئی تبصرے نہیں