Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

باغ آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی حادثے کا شکار،9 جوان شہید، 4 زخمی ہو گئے

  راولپنڈی(صباح نیوز)پاک فوج کی گاڑی کو باغ آزاد کشمیر کے علاقے شجاع آباد کے قریب حادثہ، 9 جوان شہید، 4 زخمی ہو گئے، نماز جنازہ منگلا گیریژن...


 

راولپنڈی(صباح نیوز)پاک فوج کی گاڑی کو باغ آزاد کشمیر کے علاقے شجاع آباد کے قریب حادثہ، 9 جوان شہید، 4 زخمی ہو گئے، نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کی گئی، شہدا کے جسد خاکی اپنے آبائی علاقے روانہ۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی ایک گاڑی باغ کے علاقے شجاع آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، فوجی گاڑی معمول کی فوجی ڈیوٹی کے دوران ایک نالے میں جاگری، جس کے نتیجے میں 9 فوجی شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ تمام شہدا کی نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کر دی گئی۔


نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت عسکری حکام نے شرکت کی۔  شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کئے گئے، جہاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔ا

کوئی تبصرے نہیں