Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کا واقعہ،ہندوستانی ایئرفورس کے 3 افسران برطرف

 نئی دہلی(صباح نیوز)پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کا واقعہ،ہندوستانی ایئرفورس کے 3 افسران  برطرف کر دیے گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ب...


 نئی دہلی(صباح نیوز)پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کا واقعہ،ہندوستانی ایئرفورس کے 3 افسران  برطرف کر دیے گئے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے کورٹ آف انکوائری کے بعد تکنیکی غلطی سے پاکستان میں میزائل فائر ہونے کے واقعے پر 3 افسران کو برطرف کردیا۔ رواں سال 9 مارچ کو بھارت کی طرف سے پاکستان کی حدود میں میزائل فائرہوا تھا۔


پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کی تھی اور مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا تاہم بھارت نے واقعے کو تیکنیکی غلطی قرار دیا تھا اور واقعے کی اعلی سطح کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔


اب بھارتی ائیرفورس نے کورٹ آف انکوائری کے بعد 3 افسران کو برطرف کردیا ہے جن میں ایک گروپ کیپٹن، ونگ کمانڈر اور اسکواڈرن لیڈر شامل ہیں۔ انکوائری کے مطابق غفلت اور لاپرواہی برتنے کے الزام میں ان فوجی افسران کو برطرف کیا گیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں