پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں بارودی مواد سے دھماکا کیا گیا ہے ، دھماکے میں پاک فوج کے 2جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ ت...
پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں بارودی مواد سے دھماکا کیا گیا ہے ، دھماکے میں پاک فوج کے 2جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق دیر کے علاقے باروال میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے،سپاہی ساجد علی اور سپاہی عدنان ممتاز شہید ہو گئے دونوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے ۔شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں