Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

20 روپے کے تنازعہ پر رکشہ ڈراٸیور کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔رکشہ ڈراٸیور جان بحق

  فیصل آباد(ویب ڈیسک)صرف 20روپے کے تنازعے پر دکاندار نے رکشہ ڈرائیور کو کمسن بیٹے کے سامنے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، بچہ باپ کو اکیلے ہی اس ...


 

فیصل آباد(ویب ڈیسک)صرف 20روپے کے تنازعے پر دکاندار نے رکشہ ڈرائیور کو کمسن بیٹے کے سامنے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، بچہ باپ کو اکیلے ہی اس کے رکشے میں ڈال کر ہسپتال لایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے چل بسا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سلطان پورہ نڑوالا روڈ کا رہائشی چالیس سالہ اشرف اپنے کمسن بیٹے کے ہمراہ اپنے رکشے کے لئے ایل پی جی گیس خریدنے کے لئے آدم چوک غلام آباد میں واقع گیس ری فلنگ کی دکان پر رکا جہاں گیس کی قیمت کے معاملے میں اس کی دکاندار سے تکرار ہو گئی اسی دوران دکاندار نے پٹرول اس پر چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا ۔ موقع پر موجود افراد تماشہ دیکھتے رہے۔ مگر کوئی مدد کو نہ آیا ۔ کمسن بچہ خود ہی باپ کو رکشے میں ڈال کر جنرل ہسپتال غلام آباد پہنچا جہاں سیریس کنڈیشن کے باعث اسے الائیڈ ہسپتال پہنچا مگر وہ راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی بیوی کے مطابق اس کا یا اس کے شوہر کا کوئی عزیز رشتہ دار نہیں اور تھانہ غلام آباد کی جانب سے ان کی کوئی شنوائی نہیں کی جارہی۔

کوئی تبصرے نہیں